جنوبی بحر الکاہل کے سولومان جزائر میں دیر رات زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد سونامی کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔امریکی ارضیاتی سروے محکمہ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ہندوستانی وقت کے مطابق
رات
تقریبا 11 بجے (مقامی وقت کے مطابق چار بج کر 38 منٹ) پر محسوس کئے
گئے۔ریکٹر پیمانے پر 7.7 شدت کے اس زلزلے کا مرکز سولومان جزائر میں صوبائی
دارالحکومت كراكرا سے تقریبا 68 کلومیٹر مغرب میں سطح سے 48 کلومیٹر کی
گہرائی میں تھا۔